قومی
علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب
آزادامیدوار علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا، نومنتخب سپیکر بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کی ، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کروائی گئی۔
آزادامیدوار علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیےمجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے۔نئے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا، علی امین گنڈا پور کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔