پاکستان قیمتی پتھر وں کی برآمد سےفائدہ اٹھا سکتا ہے، سردار راشد الیاس
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات سے نوازا ہے جن میں قیمتی پتھر اور نیم قیمتی پتھر شامل ہیں جن کی برآمد سے پاکستان کافی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ اس طرح کی نمائش کمپنیوں کو ایکسپوز دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار ونسم مارکیٹنگ اینڈ پروڈکشن اور سینٹورس مال کے زیر اہتمام جواہرات اور معدنیات کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر سینٹورس مال اسلام آباد کے مالک سردار راشد الیاس نےکہی۔ اے اے مائنگ کے سی ای او فرخ علوی ونسم مارکیٹنگ اینڈ پروڈکشن کی عارف قریشی اور عائشہ عارف نے بھی خطاب کیا۔ مالک سردار راشد الیاس نے کہا کہ سینٹورس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر طبقے کے ساتھ کھڑا ہے اور نظر انداز شدہ طبقات کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم پاکستان میں جو بھی مصنوعات ہیں اس کی مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جو بھی پروڈکٹ بنائے وہ ہمیشہ معیاری ہو اور کبھی شارٹ کٹ نہ لیں۔ آپ پاکستان کے سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ بین الاقوامی مارکیٹ میں جانا چاہتے ہیں تو آپ کو بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق مصنوعات تیار کرنی ہوں گی اور اس کے لیے آپ کو سخت محنت کرنی ہوگی۔ ہماری جیمز اینڈ جیولرز انڈسٹری میں پتھروں کا بہترین معیار ہے چاہے وہ وادی نیلم ہو، سوات ہو یا گلگت۔ پتھروں کی برآمد سے صنعتکار کو بھی فائدہ ہوگا اور ہمارے ملک کو ترسیلات بھی آئیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت پاکستان کو وہ سہولیات فراہم کرنی چاہئیں جو دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے سٹال ہولڈرز، ونسم مارکیٹنگ اینڈ پروڈکشن اور عائشہ عارف کو شاندار طریقے سے نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
فرخ علوی نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں کی مارکیٹنگ کی جائے تو اس کی پوری دنیا میں مانگ مذید بڑھ سکتی ہے جس سے زر مبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں موجود ہے۔ چترال، گلگت، اسکردو میں جو پتھر ہیں ان کے لیے اگر ایک جگہ پر سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ برآمد کیے جاسکتے ہیں۔ اس بات پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ قیمتی پتھروں اور زیورات کے شعبے میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔