بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر کے انتخاب کے لئے پانچ پریزائیڈ نگ افسران تعینات

الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخاب کے لئے اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں پانچ پریزائیڈ نگ افسران تعینات کردئیے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سمیت متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ کے دوران اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کی نگرانی کریں گے۔الیکشن کمیشن کے ممبر ONEپنجاب صوبائی اسمبلی میں پولنگ کی نگرانی کریں گے۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سندھ صوبائی اسمبلی پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی میں صدارتی انتخابات کی نگرانی کریں گے۔

اشتہار
Back to top button