بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

صدر کا پاکستانی گلابی نمک کی بین الاقوامی سطح پر موثر مارکیٹنگ پر زور

صدرڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے گلابی نمک کو بین الاقوامی سطح پر پاکستانی برانڈ کے طورپر پیش کرنے کیلئے موثر مارکیٹنگ پرزوردیا ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز کھیوڑہ میں نمک کی کان کے دورے پر کہی ۔صدر نے کہاپاکستان کے خام نمک کو قیمتی مصنوعات میں تبدیل کرکے غیرملکی زرمبادلہ کمایاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کان کنی کے عمل کے دوران نمک کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا ۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کا اعلی معیار کا پہاڑی نمک سستا اور معدنیات سے لبریز ہے ۔انہوں نے کھیوڑہ نمک کی کان میں قائم دمہ مرکز کا بھی دورہ کیا اورمریضوں سے خیریت دریافت کی۔پاکستان منرلز ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے صدر کو نمک کی کان کے مختلف پہلوئوں ، نمک کے معیار اور نمک کے مختلف اجزا کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پر صدرنے کھیوڑہ نمک کی کان میں سالٹ لائبریری کا افتتاح کیا ۔

اشتہار
Back to top button