بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر متنازعہ ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، چیف الیکشن کمشنر کا کوئی حق نہیں بنتا وہ عہدے پر رہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ فارم 45 الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کئے جائیں، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی ایک سو اسی سیٹوں پر جیت چکی ہے، امید کر تے ہیں کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہی حکومت چلتی ہے جو عوامی مینڈیٹ لے کر آئے، ہم مطالبہ کرتے ہیں سابق کمشنر راولپنڈی اور اس کے بچوں کو تحفظ دیا جائے۔

مزید پڑھیے  ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں
Back to top button