بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

بس اور کار میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں بس اور کارکے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیوحکام  نے بتایا کہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا۔مزید بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کردیا گیا۔

اشتہار
Back to top button