بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی دارالحکومت کے ہائی سکیورٹی زون میں جلسے جلوس کی اجازت نہیں، پولیس

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زون میں کسی بھی جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ سڑکیں بلاک کرنے اور غیر قانونی اجتماعات کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ سفر کے دوران ضروری شناختی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

پولیس کا  مزید کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں نافذ دفعہ 144 کے پیش نظر اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے  مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا بنیادی حق ہے تاہم کسی بھی غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button