قومی
بلوچستاں کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
بلوچستاں کے ضلع کوہلو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ضلع کوہلو کے 4 کنوؤں سے 64 لاکھ 20 ہزار کیوبک فٹ گیس یومیہ درآمد ہو رہی ہے، گیس کی دریافت ماڑی پٹرولیم اور او جی ڈی سی ایل کے اشتراک سے ہوئی۔
کنوؤں کی کھدائی 12 جون 2023 میں شروع کی گئی، نومبر 2023ء میں گیس کے ذخائر کے آثار ملے تھے۔گیس کی نئی دریافت سے ملک میں جاری توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔