بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرول 2روپے 73 پیسے اور ڈیزل 8 روپے فی لیٹر مہنگا

نگران حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ کردیا۔وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 275 روپے 73 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button