قومی
حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل کراچی سے رہا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 5 ماہ بعد سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔حلیم عادل شیخ مجموعی طور پر 171 دن جیل میں قید رہے۔ان کی رہائی کے موقع پر سینٹرل جیل کراچی کے باہر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان موجود تھے جنہوں نے حلیم عادل شیخ کا استقبال کیا۔
حلیم عادل کے خلاف مقدمات مبینہ ٹاؤن اور سولجر بازار تھانوں میں سرکاری مدعیت میں درج تھے۔مقدمات میں دیگر دفعات کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل تھی۔سولجر بازار میں درج مقدمے میں ایک لاکھ روپے جبکہ مبینہ ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں 50 ہزار روپے کے مچلکے میں ضمانت دی گئی۔