چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا ہے کہ نتائج کا جلدازاعلان کردیا جائے گا، مجھے یقین ہے انتخانی نتائج کو سب تسلیم کریں گے کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ نتائج کو تسلیم نہ کرے کسی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں گیا۔
جمعرات کی شام عام انتخابات 2024کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات شفاف اور پرامن طریقے سے ہوئے ہیں۔پریزایڈنگ آفیسر فارم 45 خود آر او کے پاس لیکر جائے گا۔ انٹرنیٹ نہ بھی ہوا تو فارم 45 کی تصویر بعد میں بھی آر او کے پاس پہنچ جائے گی۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے مکمل نتائج مرتب ہونے تک درخواست دی جا سکتی ہے۔
سکندرسلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن سوفیصدشفاف اورپرامن ہوئے، پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا،کسی شہری کوووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکاگیا، جہاں کنیکٹیویٹی کامسئلہ ہوگامتعلقہ پریزائیڈنگ افسرخود متعلقریٹرننگ آفسرکے دفترجاکرفارم45فراہم کرے گا۔ای ایم ایس میں فارم 45اپلوڈکرنے کے بعدجہاں سروس بحال ہوگی فارم خودبخودآراوکوموصول ہوجائے گا۔