صدر آصف علی زرداری کی آئرش ہم منصب کو سینٹ پیٹرکس ڈے پرمبارکباد

صدر آصف علی زرداری نے آج سینٹ پیٹرکس ڈے کے موقع پر آئرلینڈ کی صدر Catherine Connolly اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہا کہ یہ دن آئرلینڈ کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم آئرش برادری کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور آئرلینڈ کثیرالجہتی تعلقات اور امن کے فروغ کے لئے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور امن و خوشحالی کی مشترکہ اقدار پر استوار ہیں۔

Exit mobile version