وزیراعظم نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کی تنظیمِ نو کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کی تنظیمِ نو کی اصولی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) کی تنظیمِ نو کی تجویز پر غور کیا گیا، جس کے بعد اس کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ PARC کی تنظیمِ نو کے لیے ایک جامع منصوبہ واضح ٹائم لائن کے ساتھ تیار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کو چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی طرز پر ایک اعلیٰ معیار کے زرعی تحقیقی ادارے میں تبدیل کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی تحقیق ملک کی زرعی ترقی اور غذائی تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اجلاس کے دوران PARC کو جدید زرعی تقاضوں سے ہم آہنگ ایک متحرک اور فعال ادارہ بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Exit mobile version