قومی
آزادانہ اور شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں – مرتضیٰ سولنگی
نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے این اے 46 کے پولنگ اسٹیشن اسلام آباد ماڈل اسکول ڈورہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔وزیرِ اطلاعات صبح 8 بجے پولنگ شروع ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے اور انہوں نے سب سے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جو ہر ذمہ دار شہری نے ادا کرنا ہے، آزادانہ اور شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے اور اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے عوام ووٹ ضرور ڈالیں۔