تھانہ آبپارہ کی حدود میں مسجد کے واش روم سے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد

اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں مسجد کے واش روم سے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق عبداللہ نامی 10 سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، بچہ جامع مسجد بلال میں مدرسے کا طالب علم تھا۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے سپرد کردی جبکہ قتل کی دفعات کے تحت واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔پولی کلینک اسپتال میں عبداللہ کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے جیو نیوز کو بتایا کہ عبداللہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے تاہم مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آسکیں گی۔

Exit mobile version