بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

 پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لانڈھی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار نعمان زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی کے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چھینے ہوئے 7 موبائل فون برآمد ہوئے، علاقےمیں پولیس کی سرچنگ کاعمل جاری ہے، ہلاک ڈاکو متعدد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اشتہار
Back to top button