بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرے ختم ہو گیا ہے، بلوم برگ

امریکی جریدے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبصرے میں کہا ہے کہ   پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرے ختم ہوگیا، سرمایہ کار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے فنڈنگ کے معاہدے کے لیے ایک نئے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں۔امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے، جنوری میں ڈالر بانڈزa 9 فیصد واپس آئے، گزشتہ سال پاکستان نے سرمایہ کاروں کو تقریباً 100 فیصد منافع واپس کیا، بہتر کارکردگی پاکستان کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔

امریکی جریدے نے کہا سرمایہ کار آئی ایم ایف سے فنڈنگ کے معاہدے کے لیے ایک نئے لیڈر کا انتظار کر رہے ہیں، الیکشن کے بعد نئی حکومت آئی ایم ایف سے جاری معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہد ہ کر سکتی ہے۔

امریکی جریدہ نے مزید کہا کہ اگلےمالی سال کے دوران پاکستان نے 25 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں، یہ پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے، اگلے مالی سال کے دورا ن ادائیگیوں کا اثر زر مبادلہ کے ذخائر پر پڑے گا۔امریکی جریدے کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرے ختم ہو گیا ہے، سروے کے مطابق پاکستان کی معیشت نئے بیل آؤٹ پیکج کے بغیر گرجائےگی۔

مزید پڑھیے  ایف بی آر نے کاروباری برادری کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا
Back to top button