![](/wp-content/uploads/2024/01/holeinone-780x450.jpeg)
کھیل
13واں رشید ڈی حبیب میموریل گالف: زبیر حسین ہول ان ون کرنے میں کامیاب
بینک الحبیب کے 13 ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ 2024 کے دوران پی اے ایف کے زبیر حسین شاندار ہول ان ون کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ریڈ کورس کے 7ویں ہول پر 5 آئرن کا استعمال کرتے ہوئے، کراچی گالف کلب میں 210 گز کے فاصلے سے شاندار شاٹ نے زبیر کو ایک بالکل نئی ٹویوٹا کرولا کار کا مالک بنادیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس شاندار اعزار کو زبیر نے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔