بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جنوری 2024 سے ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

اشتہار
Back to top button