بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 3 جنوری کو طلب کرلیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 3 جنوری کو لاہور میں طلب کرلیا۔پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو نے 3 جنوری بروز بدھ تین بجے سہ پہر بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔

مزید پڑھیے  سنی علما کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
Back to top button