بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

سال 2023 کے دوران ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائیاں کرتے ہوئے 58 کلو ہیروئین، 48 کلوگرام چرس 98 کلوگرام آئس ہیروئن اور 6 لیٹر لیکوئیڈ ہیروئن برآمد کی۔

’رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی، ہیڈ کوارٹرز اے ایس ایف نے ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی سالانہ کارکردگی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

اعدادو شمار کے مطابق ائیرپورٹس سیکورٹی فورس نے 2023 کے دوران مختلف ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 138 کلو گرام سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

مختلف ایئرپورٹس پر کارروائیاں کرکے ایک ارب 25 کروڑ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔

اشتہار
Back to top button