بین الاقوامی
کیپیٹل ہل حملہ کیس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار
کیپیٹل ہل حملہ کیس میں امریکی عدالت کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں جنہیں نااہلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، سابق صدر کو 4 جنوری تک اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔
امریکی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں، سابق صدر کو بغاوت یا بغاوت میں ملوث افراد کو عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی امریکی آئین میں موجود شق کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔