بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا لبرٹی اور میو ہسپتال میں پولیس خدمت مراکز کا دورہ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے لبرٹی اور میو ہسپتال میں پولیس خدمت مراکز کا دورہ کیا۔محسن نقوی کے دورہ کے موقع پر پولیس خدمت مراکز میں شہریوں کا رش تھا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے لائسنس بنوانے کے حوالے سے سوالات کیے جبکہ شہریوں نے محسن رضا نقوی کو ٹیسٹ کے عمل میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے خدمت مرکز کے انچارج سے استفسار کیا کہ ٹیسٹ میں 3 سے 4 گھنٹے کیوں لگ رہے ہیں؟ محسن رضا نقوی نے کہا کہ ٹیسٹ کم سے کم وقت میں مکمل ہونا چاہیے، ٹیسٹ سسٹم بہتر بنانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے رابطہ کیا جائے۔محسن رضا نقوی نے میو ہسپتال پولیس خدمت مرکز میں کاؤنٹرز پر عملہ بڑھانے کی ہدایت کی جبکہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کے لائسنس بنانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button