بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آج دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جا رہا

آج دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔پاکستان میں بسنے والے تقریباً ساڑھے تین کروڑ معذور عوام جنہیں اسپیشل پرسن کہا جاتا ہے، ان کے ساتھ حکومت معاشرے ،اداروں اور اپنوں کا سلوک بد ترین ہے ۔انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں 76سال گزرنے کے بعد بھی معذور افراد کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے کہ ہر طرف ہم معذور افراد کو سڑکوں اور چوراہوں پر بھیک مانگتے ہی دیکھتے ہیں۔

اس دن کا مقصد معاشرے اور ترقی کے تمام شعبوں میں معذور افراد کے حقوق اور بہبود کو فروغ دینا ہے۔اس سال کا تھیم ہے “معذور افراد کے لیے، ان کے ساتھ اور ان کے ذریعے SDGs کو بچانے اور حاصل کرنے کے لیے متحد ہونا”۔اقوام متحدہ کے مطابق، دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق ایک ارب لوگ معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جنہیں معاشرے کے کئی اہم پہلوؤں میں شمولیت کی راہ میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیے  دنیا بھر میں آج برداشت کا عالمی دن منایا جارہا
Back to top button