بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ، واپڈا نے دفاعی چیمپئن آرمی کو فائنل میں شکست دیدی

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئین شپ میں گزشتہ روز (جمعہ) کولاہور گورٸمنٹ کالج یونیورسٹی میں پانچ روزہ چیمپین شپ کے آ خری روز کھیلے گئے پہلے میچ میں جو تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہور کو پاکستان ائر فورس نے 90-61 سکور سے شکست دی اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ہاف ٹائم پر سکور 38-37 تھا۔ائر فورس کی جانب سےایم اختر نے 24 احمد جان ںے 22 اورعمر جان نے 11سکور کئے لاہور کی جانب سےصبور مہدی نے20 احمد عباس نے12 سلمان رفیق10 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔جبکہ اس میچ کے سپر وائزریعقوب قادری سید عدنان علی اورغلام محمدمیمن تھے۔یوں پاکستان ائر فورس نے لاہور ڈویژن کی مظبوط ٹیم کے خلاف شاندار کامیابی سے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

چیمپین شپ کا فائنل پاکستان واپڈا نے دفاعی چیمپیئن آ رمی کے خلاف کامیابی حاصل کر کے ملکی باسکٹ بال کی بادشاہت حاصل کی ۔دونوں کے درمیان شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا واپڈا نے 70-73سکور سے جیت اپنے نام کی ہاف ٹائم پر سکور41-36 تھا۔واپڈا کی جانب سے ٹاپ سکورر زین الحسن نے28,محمد عثمان نے14اور محمد زاہد عارف نے13 سکور بنائے جبکہ آ رمی کی جانب سےتغلب عمار نے24,شعیب اسلم نے19اورشیراز اسلم نے12پوائنٹ سکور کئے ۔فائنل میچ کے ریفری عمر محمود،سید عدنان علی اورسعادت جہانگیر تھے۔
ایونٹ میں آ رمی نےگروپ میں فیصل آ بادکو 108-56سکور سے،پی اے ایف کو81-63سے اورپی او ایف کو93-48سے شکست دی سیمی فائنل میں لاہور کو شکست دی ۔فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم واپڈا نے اپنے گروپ میں اسلام آباد کو80-33 سے،لاہور کو77-62سے اور نیوی کو86-40سے شکست دی۔سیمی فائنل میں ائر فورس کو ہرایا تھا۔


ایونٹ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف)، اٸیر فورس، فیصل آباد جبکہ پول “بی” میں واپڈا، لاہور، نیوی اور اسلام آبادکی ٹیمیں ایکش میں دکھائی دی۔ پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی چیمپٸین شپ کے چیف آ رگنائزر خالد بشیر تھے۔ ایونٹ میں فائنل کے مہمان خصوصی ڈاکٹر آ صف طفیل ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ نے ونر ٹیم واپڈا کو ٹرافی دی، دیگرمہمانان میں غازی محمد صلاح الدین ڈی آ ئی جی پولیس نے رنرز اپ پاکستان آ رمی کو ٹرافی دی جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ائر فورس ٹیم کو تیسری پوزیشن کی ٹرافی ڈاکٹر احمد عدنان وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی لاہور نے دی ۔اس موقع پربرئیگڈئر محمد افتخارمنصور صدر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ،سینئر نائب صدر امتیاز رفیع بٹ، ملک محمد ریاض،قومی باسکٹ کوچ پروفیسر سراج الحق،دین محمد،فنانس سیکرٹری۔م، وسیم اختر ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یو،شاہد مرزا،تجمل ریاض،عمر سردار،متین ،محمد اعظم ڈار،ڈائریکٹر میڈیا پاکستان واپڈا اور آ رمی سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آ فیشلز سمیت کالج کے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں بہترین میچز دیکھنے کو ملے تمام ٹیموں نے میعاری باسکٹ بال کھیلی اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے تمام میچزسے انجوائے کیا

اشتہار
Back to top button