6 کارروائیوں میں186 کلوگرام سےزائد منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے 6 کارروائیوں میں186 کلوگرام سےزائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی،پشاور،اسلام آباد، پشین، لکپاس ٹول پلازہ اورجی ٹی روڈ پشاور پر کی گئیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ  کارروائی کےدوران5 کلو834 گرام افیون،101 آئس بھرےکیپسولز برآمد ہوئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں 177 کلو 200 گرام چرس ،3 کلو آئس بھی برآمد کی گئی ہے ، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

Exit mobile version