بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ کو خط

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں فوجی جوانوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ای سی پی نے وزارت داخلہ سے آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق جامع رپورٹ 27 نومبر تک طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی نفری کی قلت کے باعث انتخابات میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دیں۔

خط میں صوبوں میں نفری کی قلت سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خط کے مطابق وفاق اور چاروں صوبے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔

ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے تمام آئینی اور قانونی اقدامات کر رہا ہے، تمام حلقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

اشتہار
Back to top button