بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کراچی میں فائرنگ سے نعت خواں رحیم اللہ عطاری جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی میں فائرنگ سے نعت خواں جاں بحق ہوگیا۔کراچی ویسٹ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت رحیم اللہ عطاری کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول علاقے کی مسجد میں مؤذن  اور نعت خوانی کیا کرتا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ نعت خوانی کی تقریب میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے پاکستان بازار میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رحیم اللہ عطاری پر فائرنگ کردی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے پاس موبائل فون اور دیگر سامان موجود ہے، واقعے کی جگہ سے نائن ایم ایم گولی کا ایک خول ملا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، مقتول کا 6 ماہ کا ایک بیٹا ہے۔

اشتہار
Back to top button