بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیاست

بلوچستان عوامی پارٹی کا الیکشن میں ن لیگ کیساتھ مل کر چلنے کا اعلان

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)  نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے اتحادی تھے، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی واپسی ملک کے لیے خوش آئند ہے، ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔

اشتہار
Back to top button