قومی
پاکستان،منگولیا باہمی تعلقات کے فروغ پر متفق
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے منگولیا کے نائب وزیراعظم سین بویان سے بدھ کو تبت میں ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات اور خاص طور پر کان کنی، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا