تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاشی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔یہ پیش رفت اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب کے ساتھ ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ سیکٹر آفس کے سینئر ڈائریکٹر ایاکو انگاکی کی قیادت میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔
ADB کے وفد نے پاکستان کو مستقبل میں سماجی شعبے کے ترقیاتی پروگراموں کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا یقین دلایا جس میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر شامل ہیں۔ڈاکٹر جہانزیب نے عبوری حکومت کی جانب سے ملک میں معاشی بحالی کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔