قومی
پاکستان اور روس کا ذرائع ابلاغ میں تعاون کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ
پاکستان اور روس نے ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اعادہ اطلاعات و نشریات کے نگران وفاقی وزیر مرتضی سولنگی اور روس کی ڈیجیٹل ترقی، مواصلات اورماس میڈیا کی نائب وزیرBella Cherkesovaکے درمیان چین کے شہر Nanjing میں ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے روس کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن اور تربیتی پروگرام شروع کرنے پر زور دیا انہوں نے روسی نائب وزیر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔روسی نائب وزیر نے کہا کہ ان کا ملک ذرائع ابلاغ کے علاوہ زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے روس میں بہت مقبول ہیں۔