بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی خوشاب کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کی۔صدرِ اجلاس نے پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو اپنی محکمانہ سرگرمیوں میں ماں کے حوالے سے تولیدی صحت پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تولیدی صحت کے حوالے سے گرلز کالجزسطح پر اور گھر گھر زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں اورایجوکیٹ کریں۔

 

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر چوہدری محمد شاہد نے گذشتہ ماہ کی محکمانہ سرگرمیوں اور کارکردگی کنڈکشن آف سیشنز بائی نور ورکرز،فیملی پلاننگ سروسز،گرافیکل پریزینٹیشن،فیملی پلاننگ کاؤنٹرز،سٹاک پوزیشن،وِزٹرز کی تعداد،کنڈوم کی فراہمی،شجرکاری اور دیگر کارکردگی کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔صدرِ اجلاس نے شجر کاری کی تمام تصاویر اور ڈیٹا ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گروپ میں شیئر کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر عقیلہ تبسم،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر حمنٰی ملک کے علاوہ دیگر افسران اور کمیٹی کے ممبران شریک تھے۔

اشتہار
Back to top button