پاکستان مسلم لیگ نون نے ہمیشہ قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، ڈاکٹرخالد سیف اللہ بھٹی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل نورپورتھل کے راہنما ڈاکٹر خالد سیف اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ہمیشہ قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اس حوالے سے ہمارے قائدین میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف، محترمہ مریم نواز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی مخلصانہ کاوشیں قابل صدستائش ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی رہنما ملک نور محمد اعوان کے ڈیرہ پر مسلم لیگ ورکرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ میاں محمد نواز شریف کی وطن عزیزپاکستان میں واپسی پر ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی زیر قیادت ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی پراستقبال اور آئندہ الیکشن کے حوالےسے لائحہ عمل طے کیاگیا اورمشاورت بھی کی گئ۔
اس مشاورتی اجلاس میں سابق کونسلر حکیم ملک محمد وارث پہوڑ،سابق کونسلر طارق کلیم اللہ پاشابھٹی، ملک اورنگزیب چھینہ، سوشل میڈیا ہیڈ پی پی 84 راجہ محمد رضوان ، ملک مشتاق اعوان ، ملک حاجی محمداسلم اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔