پنجاب ٹیچرزیونین رجسٹرڈ خوشاب نے ہمیشہ اساتذہ کے وسیع تر مفاد کے لیے جدوجہد کی، عہدیداران
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے عہدیداران واراکین سردار احسان خالق لغاری، ملک محمد رمضان دھون، ملک بشارت سعید اعوان ،ملک عامر شفیق سگو، ملک محمد عظیم اعوان، ملک احمد نواز کنڈان ، ملک محمد جہانگیر اعوان اور ملک محمد جاظم بھسین نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین اور سیکرٹری جنرل پرویز اختر مہار کی زیر قیادت اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشاں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹیچرزیونین رجسٹرڈ خوشاب نے ہمیشہ اساتذہ کے وسیع تر مفاد کے لیے جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی یو اساتذہ اور شعبہ ء تعلیم کے لیے خدمت کی سنہری تاریخ رکھتی ہے اور صدر مرکزیہ حافظ غلام محی الدین کی قیادت میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہمارے قائدین اہم کردار ادا کریں گے ۔