علاقائی
محمد صنوید اقبال کلو نے ایل ایل بی شریعہ اینڈ لاء مکمل کرلیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نور پور تھل کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز ، ہونہار طالب علم محمد صنوید اقبال کلو نے ایل ایل بی شریعہ اینڈ لاء مکمل کرلیا۔ عوامی، سماجی، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان ملک محمد اقبال کلو کے صاحبزادے محمد صنوید اقبال کلو نےاسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے ایل ایل بی شریعہ اینڈ لاء مکمل کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل فار پاکستان ملک محمد اقبال کلو کا تعلق تحصیل نورپور تھل کے قصبہ بلندتھل سے ہے۔ ان کے صاحبزادے کا یہ اعزاز درحقیقت پورے علاقہ تھل کا اعزاز ہے ۔ عوامی، سماجی حلقوں نے اس شاندار کامیابی پر پر بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔