حادثات و جرائم
اسلام آباد سے دو مشکوک افراد گرفتار، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطوں کا انکشاف
گزشتہ رات اسلام آباد ہائی وے پر موجود اسلام آباد پولیس نے سرویلنس ڈیوٹی کے دوران مخبر کی اطلاع پر 2 مشکوک افراد کو پکڑا۔گرفتار ہونے والوں میں معیز احمد سکنہ تحصیل گوجرخان اور مہران یونس سکنہ گوجرخان کے بیگ سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور سپتول بھی برآمد ہوا ہے، دونوں کا بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ریکی کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا ، پولیس نے دونوں ملزمان کو تھانہ سی ٹی ڈی منتقل کردیا ہے۔