تجارت
روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہونے لگا
پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور روپیہ تگڑا ہوا ہے۔آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک روپے 10 پیسے سستا ہوکر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 296 روپے پر برقرار ہے۔انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا، واضح رہے کہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 4.07 روپے سستا ہوا ہے۔