بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے، محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیشرفت ہو رہی ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم قریب تر ہوتے جارہے ہیں۔

محمد بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرے گا۔دوسری جانب نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد نیتن یاہو نے کہا کہ بائیڈن کی قیادت میں ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن قائم کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے  جدہ ڈکار ریلی میں بم حملہ،فرانس نے تحقیقات کا اعلان کردیا
Back to top button