پاکستان علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا ہمیشہ حامی رہا ہے، جلیل عباس
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین دہشتگرد کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان علاقائی تعاون کو فروغ دینے کا ہمیشہ حامی رہا ہے۔امریکا میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ایشیا سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی پاکستان کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
دوسری جانب نیو یارک میں آرگنائیزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے تحت جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے شرکت کی۔اجلاس میں نگران وزیر خارجہ نے بھارتی مظالم اور نا انصافیوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی شریک ہوئے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شورش زدہ علاقوں میں متاثرہ اقوام کی مدد پر کمر بستہ ہے، متاثرہ اقوام میں جموں و کشمیر کے شہری بھی شامل ہیں۔