بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈویژنل کمشنر سرگودھا کے زیر صدارت اینٹی سموگ ایکٹی وٹیز کا بذریعہ ویڈیولنک اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈویژنل کمشنر سرگودھا کے زیر صدارت اینٹی سموگ ایکٹی وٹیز کا بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں خوشاب سمیت ڈویژن کے دیگر اضلا ع کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی کمپلیکس جوہرا ٓباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک کے علاوہ انوائر نمنٹ،انڈسٹریز،ایجوکیشن،ہیلتھ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی،سول ڈیفنس اور ایم سیز وغیرہ کے افسران نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں انسٹا لیشن آف ڈسٹ کنٹرو ل سسٹم سٹون کر شرز،انڈسٹریل یونٹس میں کنٹرول سسٹم،فصلات کی با قیات کو جلانے کے خلاف اقدامات اور ان کا تدارک،دھواں دار گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹس کا اجراء،سٹرکات پر پانی کا چھڑکاؤ،ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز پر عملدرآمد،اینٹی ڈینگی کمپئن وغیرہ کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔اجلاس میں موٹر سائیکلز اور رکشا ؤں سے دھواں اور آلودگی کے خاتمے کے اقدامات پر تفصیل سے بحث کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کے خاتمے کے ضمن میں دی گئی تمام ہدایات پر عملدرآماد کو یقینی بنایا جائے۔

اشتہار
Back to top button