علاقائی
ڈی پی او خوشاب کا مائنز اونرز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کا مائنز اونرز کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ بزنس کے لیے اچھا اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہم تمام اقدامات کریں گے آپ اپنی مائنز پر کام کرنے والی تمام لیبر کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی جرائم پیشہ شخص مزدوروں کے بھیس میں آپ کے پاس ملازمت نہ کر سکے۔
مائنز میں کام کرنے والی لیبر کا زیادہ تر تعلق دیگر صوبوں سے ہے لہذا ان کا اندراج اور ان کی کریمنل ویریفکیشن انتہائی ضروری ہے تاکہ ضلع کے امن اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی پی او خوشاب نے مائنز اونرز کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔