بین الاقوامی
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ لاپتہ ہوگیا
امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایف 35 لڑاکا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔امریکی فوجی حکام کے مطابق جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن کے قریب اتوار کو لاپتہ ہوا۔حکام نے بتایاکہ دوران پروازپائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا جبکہ پائلٹ کو اسپتال پہنچادیاگیا اور اس کی حالت بہتر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو آٹو پائلٹ موڈ میں چھوڑا گیا تھا، آٹوپائلٹ موڈ میں ہونے سے طیارے کے فضا میں ہونے کے امکانات ہیں۔
امریکی حکام نے شہریوں سے طیارہ تلاش کرنے میں مدد کی درخواست کی ہے۔اُدھر امریکی فیڈرل ایوی ایشن نے معاملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی امریکی فوجی حکام نے پائلٹ کے طیارہ چھوڑنے کی وجہ بتائی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمشدہ طیارے کی مالیت 8 کروڑ امریکی ڈالرز ہے اور امریکی فوج کی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے بھی طیارے کی تلاش شروع کردی ہے۔