انگلینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 181 رنز سے شکست دے دی۔اوول میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوور میں 368 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے بین اسٹوکس نے 124 گیندوں پر 182 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے اننگز میں 9 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔ڈیوڈ ملان نے 96، کپتان جوز بٹلر 38 اور معین علی 12 رنز بناکر نمایاں رہے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کیوی ٹیم کی جانب سے گلن فلپس 72 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے چار میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔