انگلینڈ لائنز کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان شاہینز کے خلاف 32 رنز سے کامیابی

انگلینڈ لائنز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان شاہینز کو 32 رنز سے شکست دے کر سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ جیمز کولز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 48 رنز بنائے اور ٹیم کے مجموعے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نمایاں بولر رہے، جنہوں نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان شامل حسین نے 20 جبکہ معاذ صداقت نے 32 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ سعد مسعود نے بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 17 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ مزاحمت نہ کر سکے۔

انگلینڈ لائنز کی جانب سے جیمز کولز نے آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 18 رنز دے کر چار اہم وکٹیں حاصل کیں۔ سکاٹ کری اور سونی بیکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Exit mobile version