بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپا نس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب  کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپا نس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب  کا اجلاس ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانامحمد اکبر،ڈی ایچ او ڈاکٹر گلزار یوسف،ہیلتھ کے دیگر افسران،ایجوکیشن،اریگشن،پاپولیشن ویلفیئر،ٹیوٹا،کا لجز،ایم سیز،لوکل گورنمنٹ کے سربراہان اور افسران نے شر یک تھے۔

 

ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے ڈینگی سرویلنس اور دیگر کار کر دگی کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتا یا کہ اب تک جتنے بھی ٹریول ہسٹری والے کیسز آئے ہیں ان کا فوری ریسپا نس ہو چکا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے اپنے آس پاس اور دیگر جگہوں پر کھڑ ے پانی کی فوری نکا سی کرنے،مچھروں کی افزائش کو روکنے کے اقدامات کرنے اور زیادہ سے زیا دہ آگاہی پیدا کرنے کی ہدا یات جاری کیں۔

اشتہار
Back to top button