بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دورہ ازبکستان کے دوران اہم ملاقاتیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف سے ملاقات کی، آرمی چیف ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج کے دورہ ازبکستان کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

سپہ سالار نے ازبکستان کے وزیر دفاع اور چیئرمین اسٹیٹ سیکیورٹی سے بھی ملاقات کی۔ جس میں باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلیجنس تبادلے کو بڑھانے پر زور دیا۔انہوں نے ازبک فوج کی تربیت کے معیار اور علاقائی سلامتی کی کاوشوں کو سراہا۔

وزارتِ دفاع آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جنرل عاصم منیر کو ازبکستان کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے تاشقند میں یادگارِ شہداء پر پھول بھی رکھے۔

اشتہار
Back to top button