بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کا جیت کے ساتھ آغاز

ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار  آغاز کرتے ہوئے میزبان بھوٹان کو شکست دے دی۔تمپھو کے چنگلیمتھن اسٹیڈیم میں پاکستان انڈر 16 ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا،گوکہ میچ میں بھوٹان انڈر 16 نے برتری حاصل کی مگر پاکستان نے ہاف ٹائم سے قبل ہی برتری حاصل کرلی جو فائنل وسل تک برقرار  رہی ۔

تاندن پھنٹ شو نے 13 ویں منٹ میں گول کرکے بھوٹان کو برتری دلائی مگر چار منٹ بعد ہی پاکستان کے کپتان عبیداللہ خان نے گیند کو  جال کی راہ  دکھا کر مقابلہ ایک ایک  سے برابر کر دیا ۔کھیل کے تیسویں منٹ میں سبحان کریم نے پاکستان کا دوسرا گول کرکے گرین شرٹس کو دو ۔ ایک کی برتری دلادی جو ہاف ٹائم تک برقرار  رہی ۔

دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور  یوں پاکستان انڈر 16 نے اپنا پہلا میچ دو۔ایک سے جیت کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 4 ستمبر کو مالدیپ سے کھیلےگی.

اشتہار
Back to top button