بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہو گی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث سماعت کی تاریخ 18 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

عدالت نے عظمیٰ خان کو عبوری ضمانت پر 31 اگست کو طلب کر رکھا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج اسلم بھٹی کی تبدیلی کے بعد نیا جج تعینات نہیں ہو سکا۔عظمیٰ خان پر جعل سازی سے زمین اپنے نام کروانے کا مقدمہ اینٹی کرپشن میں درج ہے۔

اشتہار
Back to top button