بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری

محکمہ اوقاف پنجاب نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی۔حضرت علی ہجویریؒ کے 980 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 5 ستمبر سے ہو گا، عرس تقریبات کے دوران 3 ہزار پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

نگران صوبائی وزیر اوقاف سید اظفر علی ناصر نے عرس کی تیاریوں پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عرس کی تقریبات کا آغاز مزار پر چادر پوشی سے ہو گا۔عوامی سہولت کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے کیمپ آفس قائم کر دیئے گئے ہیں، زائرین کی سہولت کے لئے دربار پر ہیلپ کاؤنٹر بھی بنائے گئے ہیں۔

سید اظفر علی ناصر نے مزید کہا کہ عرس پر زائرین کی سہولت کیلئے وسیع پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، 133 سکیورٹی اور کلوز سرکٹ کیمروں کے علاوہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کنٹرول روم میں 16 ایل سی ڈیز نصب ہوں گی جن سے عرس کے دوران 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

اشتہار
Back to top button